اہم پاکستانی خبریں

کالعدم تنظیموں پر عید الاضحیٰ قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد

شیعہ نیوز:عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کی صف بندی کرلی ہے۔ 79 کالعدم تنظیموں کے عیدالاضحی کے موقع پر پر کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے محکمہ داخلہ کو79 کالعدم تنظیموں کی فہرست ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو سٹاف پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے۔ کالعدم تنظیموں پر کھالوں کی جمع آوری کیلئے کیمپ لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں اور پولیس کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ کریں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button