بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں باقر زیدی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گھٹ جوڑ شامل ہے۔کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہاہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سکر ٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں، معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں،پانی و بجلی بندش،پیٹرول بحران کی شکار عوام اب مذید مشکلات جھیلے گی ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ حکمران خوف خدا کریں شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔حکومت بجلی،پیٹرول کی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے مزید بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کا جو لامتناہی تسلسل جاری ہے اس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز خوفناک حد تک مہنگی ہوچکی ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے، وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔علامہ باقر زیدی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس کے پیئے میں کچل دیا ہے۔تنخواہ دار طبقہ پر بھاری ٹیکسس لگانا،بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔