
مقبوضہ کشمیر، شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر تقریب کا انعقاد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سردار شہدائے مدافعان حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی و رفقاءکی دوسری برسی کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کے خطے جموں میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی جموں اور رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کشمیر کے اشتراک سے عزاء خانہ زہرا (س) میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی و رفقاءکی دوسری برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام ہوا اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ اس عظیم الشان تقریب میں جموں و کشمیر کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوہاٹ، آئی ایس او کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد
تقریب سے دیگر مقررین کے علاوہ عاشق حسین خان، سید فدا حسین رضوی، مولانا ذاکری، شیخ فردوس احمد نے خطاب کیا۔ تقریب میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔