اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام کوہاٹ میں شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے مدافعین حرم کی یاد میں تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر شہر شہید قاسم سلیمانی و شہید رفقاء کی دوسری برسی کے موقع پر پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام کوہاٹ میں شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے مدافعین حرم کی یاد میں تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی مدافع حرمِ اہلبیت ع و صحابہ اکرام رض ہیں,آئی ایس او

خاتم الانبیاء قومی مرکز کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں منعقدہ کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر عارف علی الجانی، علامہ سید نور علی، علامہ عناب علی سمیت علمائے کرام، سابقین آئی ایس او اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطابات کے دوران شہید قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button