مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خون کی ہولی،60 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف قتل عام کے تسلسل میں "اسرائیلی” قابض فوج کے حملے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران 60 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کا دفتر نے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 6 قتل عام کیے گئے جن میں 60 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محرم سے قبل میٹنگ میں جو طے ہوا اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، بلوچستان شیعہ کانفرنس

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیر کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس میں شہری 29 شہید ہوئے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قتل عام اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے  مرکزی کیمپوں میں چھ  مزید چھ قتل عام کیے، جس سے گذشتہ گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 60 ہو گئی۔

سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں 29شہری شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button