دنیا

علاقے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانیہ سرگرم

شیعہ نیوز: برطانیہ کے وزرائے دفاع و خارجہ ، جنوبی لبنان کی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے بارے میں بیروت میں لبنانی حکام سے مذاکرات کے بعد مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہيں۔

صیہونی نیوز ایجنسی وائی نٹ نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ برطانوی وزیردفاع جان ہیلی اور وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی جمعہ کو بیروت کے بعد مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بین گوریون ہوائی اڈے پر سائبر حملہ، تل ابیب سے پروازوں کی وسیع پیمانے پر معطلی

وائی نیٹ کے مطابق برطانوی وزراء کے دورے کا مقصد، علاقے میں کشیدگی روکنا اور جنگ بندی و قیدیوں کے تبادلے کے لئے ایک سمجھوتے کے حصول کی کوشش کرنا بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جان ہیلی اور ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی بڑھانا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔

برطانوی وزیردفاع اور وزيرخارجہ ایسی حالت میں علاقے کے دورے پر ہیں کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ دنوں اپنے دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعے علاقے میں کشیدگی کی آگ بھڑکا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button