بین گوریون ہوائی اڈے پر سائبر حملہ، تل ابیب سے پروازوں کی وسیع پیمانے پر معطلی
شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع نے تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے کے فلائٹ سسٹم پر سائبر حملے اور اس ہوائی اڈے میں افراتفری اور پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کی اطلاع دی۔
عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ہوائی اڈوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عبرانی میڈیا نے بین گوریون ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوابی حملے کا خطرہ، صہیونی وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا
قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی تھی کہ لفتھانسا، سوئس، آسٹریا، ہندوستانی اور دو امریکی ایئر لائنز ڈیلٹا اور یونائیٹڈ نے تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
جمعرات کو تل ابیب کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
دوسری جانب اطالوی فضائی کمپنی ITA Airways نے اپنی ویب سائٹ پر 6 اگست تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔