دنیا

برطانیہ کے جاسوس طیارے کی روسی دفاعی نظام کو ہیک کرنے کی کوشش

شیعہ نیوز:؛برطانیہ میں روس کے نائب سفیر الیگزنڈر گوساروف نے قطب شمالی میں ایک برطانوی جاسوس طیارے کی روسی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو لندن کو اس مصنوعی کشیدگی سے باز رہنے کا مطالبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطب شمالی ایک پر امن اور باہمی تعاون کا علاقہ ہے، یہ جاسوس طیارہ پہلے سے تیار کردہ منصوبے کے تحت اس علاقے میں موجود روسی دفاعی نظام کو ہیک کرنے کے لئے اڑایا گیا تھا۔

15 اگست کو روسی وزارت دفاع نے ایک برطانوی جاسوس طیارے آر سی 135 کی روسی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی تھی، اس خلاف ورزی کے خلاف ایک روسی مگ 31 جنگی طیارہ نے اس برطانوی طیارے کو روسی فضائی حدود سے نکلنے پر مجبور کیا تھا۔

اس سے پہلے برطانوی فوج نے دعوی کیا تھا کی ایک روسی جنگی جہاز خطرناک حد تک اس کے جاسوس طیارے کے نزدیک آ گیا تھا۔

آر سی 135 ایک جنگی جاسوسی طیارہ ہے جو ہر طرح کے ماحول اور موسمی حالات میں پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اپنے پیشرفتہ الیکٹرونک آلات کی مدد سے فریق مخالف کی گفتگو کو سننے اور راڈاروں کی جگہ اور دیگر مواصلاتی آلات کا پتہ لگانے پر قادر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button