مشرق وسطی

کینسر میں مبتلا بچوں کا حضرت آیت اللہ علی سیستانی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے حضرت آیت الله العظمی سیستانی سے ملاقات کی۔

آیت اللہ سیستانی نے مقدس کربلا میں آستان قدس حسینی سے منسلک ٹیومر اور آنکولوجی کے علاج کے لیے الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے متعدد ڈاکٹروں اور انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ کینسر کے مریضوں اور بچوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے اس فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور ڈاکٹر حیدر حمزہ العبیدی کی طرف سے کینسر کے مریضوں کے لیے اس کی خدمات کی مختصر تفصیل سنی۔

انہوں نے اس اہم طبی فاؤنڈیشن اور علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی تمام عراقیوں کو اچھی طبی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
آیت اللہ سیستانی نے طبی، نرسنگ اور فاؤنڈیشن کے تمام عملہ کا بھی ان کی کوششوں اور انسانی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے خیر و عافیت اور خوشحالی کی دعا کی اور موجودہ مریضوں اور دیگر مریضوں کے لیے خدا سے جلد شفا اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

مرجع عالیقدر نے لیوکیمیا میں مبتلا لڑکی "جنت عماد عبدالوہاب” کو سنا اور میٹنگ جاری رکھی۔
اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مذہبی اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا اور آستان قدس حسینی کے اس سے منسلک مراکز میں تمام مریضوں کے 20 دن کے مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے طبی پلان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مندرجہ ذیل ویڈیو حجۃ الاسلام عبدالمہدی کربلائی کی اسی لڑکی (جنت عماد عبدالوہاب) سے ملاقات سے متعلق ہے، جس میں وہ آیت اللہ سیستانی کو قریب سے دیکھنے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button