مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سینچری ڈیل کبھی پوری نہیں ہوگی۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مسئلہ فلسطین اور صدی کی ڈیل سے متعلق اسلامی انقلاب کے مطابق لکھا ہے کہ سینچری ڈیل ہرگز پوری نہیں ہوگی اور مسلم ریاستیں کبھی اسے کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے 16 جولائی 2018ء کو مسئلہ فلسطین اورسینچری ڈیل سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کے اظہارات کے کچھ حصے کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین کے خلاف امریکی حکام کے خصمانہ اقدمات کے باوجود پھر بھی اللہ رب العزت کی مدد سے صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کے فیصلے کو غلط اور بے جا فیصلہ قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر کے اظہارات کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ فلسطین ایک ناقابل فراموش مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم سمیت تمام مسلمان قومیں صدی کی ڈیل کے عدم نفاذ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائز صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے 1967 سے پہلے کی حد بندی کے ساتھ ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیے جانے والے نام نہاد امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے جب کہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close