پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی برادر حسن عارف کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شیعہ نیوز:حسن عارف کو شجر طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نیا میر کاروان برائے سال 2022ء تا 2023 ء منتخب ہونے پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ نو منتخب مرکزی صدر اپنے پیش رو صدور کی طرح امامیہ طلباء کی رہنمائی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

واضح رہے کہ حسن عارف کا انتخاب سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز کیا گیا ان سے علامہ غلام عباس رئیسی نے حلف لیا،حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور لاہور ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ حسن عارف کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ لاہور میں ایل ایل بی کے طالبعلم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button