پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یزید کے حامیوں اور معاویہ کو اہلبیت میں شامل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چوہدری محسن حسن اور ساتھیوں نے یزید پلید کا دفاع کرنے والوں اور یزید کے باپ معاویہ کو اہل بیت میں شامل کرنے کے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے چند باہمت اور غیرت مند شیعہ جوانوں نے دشمنانِ اہل بیت ؑ بنوامیہ کو اہل بیتؑ میں شامل کرنے اور نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ اوران کے باوفااصحاب وانصارکے قاتل یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت لکھنے پر مقدمےکا اندراج کروانے پر مدعی پر الٹا توہین اہل بیتؑ اور توہین مکتب اہل تشیع کے جرم میں ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محسن حسین کی مدعیت میں تھانہ صدر چکوال میں ایف آئی آر کیلئے داخل درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد حفیظ ولد محمد عزیز اور اس کے ساتھیوں نے منظم پلاننگ کے تحت عمران اکبر گوندل پر توہین صحابہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اورنگزیب فاروقی پر زکوۃ چوری ثابت، سنی رابطہ کونسل کی رکنیت معطل

چوہدری محسن حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ مدعیان کی جانب سے امام حسینؑ کے قاتل یزید پلید کو Defend کرنے اور اس کے دشمن اہل بیت باپ معاویہ جو کہ بنو امیہ سے تھا کو اہل بیت اطہار ؑ میں شامل کرنے سے کروڑوں شیعیان حیدرکرارؑ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان کے عقائد کو ٹھیس پہنچی ہے یہ اقدام خلاف قرآن و سنت ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر چکوال نے چوہدری محسن حسین کی درخواست پر محمد حفیظ ولد محمد عزیز اور اس کے ساتھیوں کےخلاف 298-A اور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھرمیں دو درجن سے زائد ایسے مقدمات شیعہ جوانوں کے خلاف درج کیئے گئے جن میں انہوں نےسوشل میڈیا پر یزید ملعون پر لعنت لکھی تھی ۔کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے یہ ایک ایسا سلسلہ شروع کیا گیا جوکہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ،دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئےملت تشیع کے غیور اور بیدار جوانوں نے قانونی میدان میں وارد ہوکر ایف آئی آر کا مقابلہ ایف آئی آر سے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button