پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چہلم امام حسینؑ، عزاداری کے مقامات پر بلدیاتی مسائل حل کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر بلدیار سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چہلم امام حسینؑ سے قبل شہر میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں کے مقامات پر درپیش بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے حوالے کام کر رہے ہیں۔عزاداران امام حسینؑ کو پہنچنے والی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مجلس و جلوس ہائے عزاء کے مقامات پر کسی بھی قسم کے بلدیاتی مسائل درپیش نھیں ہوں گے۔ علامہ حسین مسعودی کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ سے قبل صفائی ستھرائی خاص طور پر سڑکوں کی مرمت کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا شہر کراچی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، جگہ جگہ بارشوں اور سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے عزادار امام حسینؑ انتہائی اذیت کا شکار ہیں۔ وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کو ہدایات جاری کی کہ وہ فی الفور مجالس و جلوسوں کے مقامات اور اس کے اطراف کے راستوں پر سڑکوں کی استرکاری اور صفائی کو یقینی بنائیں، تاکہ عزادار امام حسینؑ پُرسکون اور صاف ستھرے ماحول میں عزاداری منعقد کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button