پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چہلم امام حسینؑ، بانیان مجالس کی ایس ای واپڈا سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے جلوس اور مجالس کے بانیان نے ایس ای واپڈا میاں محمد انور سے ملاقات کی۔

ایس ای واپڈا میاں محمد انور نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لائسنسداروں کے مسائل کے حل کے لئے واپڈا افسران و ملازمین جلوس روٹس پر موجود رہیں گے تاکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر مسئلہ حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں لائسنسداروں کے 8 رکنی وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا، اس موقع پر ایکسیئن ارشد منیر خان، ایڈیشنل ایکسیئن کسٹمر سروسز تاج محمود قمر، تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ملک شجر عباس کھوکھر، حاجی خضر عباس جعفری، عامر رضا، سید احمد رضا گردیزی، ملک شکیل مہے، محمد عباس شمسی بھی موجود تھے۔

ایس ای میاں انور نے مزید کہا کہ ماتمی جلوس روٹس پر بجلی کی لٹکتی تاروں کو نہ صرف ہٹا دیا جائے گا، بلکہ جہاں کہیں بجلی کی ترسیل میں خرابی ہوگی اس کو فوری طور پر صیح کیا جائے گا۔ اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے لائسنسداروں کی طرف سے جلوس روٹس پر مسائل بارے تحریری درخواستیں بھی ایس ای واپڈا کو پیش کیں جس پر انہوں نے تحریری مسائل پر فوری طور پر حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے اور یقین دہانی کرائی کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران بجلی کی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button