
ایک اور معصوم سپاہ صحابہ کے مولوی کی ہوس کا نشانہ بن گیا
چھٹی کے بعد بچہ روتا ہوا واپس گھر آیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نئے پاکستان میں ایک اور معصوم کالعدم سپاہ صحابہ کے وحشی مولوی کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ کوڑی جمال میں مدرسہ المنیرمسجد کے قاری اور کالعدم سپاہ صحابہ کے علاقائی رہنما ابوبکر نے 5 سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اور فحش فلمیں، دل دہلانے والے انکشافات
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کے چچا رحمت اللہ نے تھانہ چودھوان میں بیان دیا ہے کہ اس کا 5 سالہ معصوم بھتیجا مدرسہ المنیر مسجد میں قرآن ناظرہ کے لئے جاتا ہے۔ آج چھٹی کے بعد بچہ روتا ہوا واپس گھر آیا۔ بچے سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے قاری ابوبکر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ کا صدر بچی سے جنسی زیادتی کرتے ہوئےدھرلیا گیا
بچے کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد ملزم قاری ابوبکر کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور غیر فطری جنسی تعلق کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وہابی دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے وحشی مولویوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بہت تیزی آئی ہے جس سے ملک بھر کے والدین میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔