پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ کا صدر بچی سے جنسی زیادتی کرتے ہوئےدھرلیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم وہابی دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کا تکفیری مولوی ریاض بسرا بستی محمد آباد کی مقامی مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والی 10 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرتے ہوئے اہل محلہ کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل سندیلیانوالی کی نواہی بستی محمد آباد میں تکفیری مولوی ریاض بسرا علاقے کی مسجد میں 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اہل علاقہ نے مولوی ریاض بسرا کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مولوی ریاض بسرا کالعدم سپاہ صحابہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلعی صدر بھی ہے۔ پولیس نے مولوی ریاض بسرا کو حراست میں لینے کے بعد اس کا طبعی معائنہ کروانے کے لئے اسے سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اور فحش فلمیں، دل دہلانے والے انکشافات

زرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گرفتار صدر مولوی ریاض بسرا کے حوالے سے اہل محلہ کو پہلے بھی معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کی شکایات موصول ہوتی رہی تھیں، لیکن اہل علاقہ نے ان شکایات کو مخالف فرقے کی جانب سے مولوی ریاض بسرا کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہونے کی بنیاد پر الزام تراشی گردانتے ہوئے تکفیری مولوی کے خلاف کوئی کاروائی نھیں کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار تکفیری مولوی چند سال قبل پنڈ غازی آباد کی مسجد میں بھی مسجد کے ایک خدمتگار کے بیٹے کے ساتھ زیادی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا،جس پر مولوی ریاض بسرا کو معافی تلافی کے بعد پنڈ غاذی آباد سے نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ کےرہنما اور ذمہ داران کی بہت بڑی تعداد اس منحوس اور غلط کام میں ملوث ہے اور گزشتہ چند مہینوں میں ہی اس طرح کے سینکڑوں واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close