پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنانے والاسپاہ صحابہ کا رکن گرفتار

ملزم نے دوران تفتیش کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کیلیئے کام کرنے کا بھی انکشاف کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قصور میں پولیس نے بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں پولیس نے بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیئے ہیں۔

ملزم کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل گروہ کے ارکان بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایک اور معصوم سپاہ صحابہ کے مولوی کی ہوس کا نشانہ بن گیا

ملزمان نے محلہ رضا آباد کے رہائشی معصوم بچے محسن علی کو ورغلا کر مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ملزمان دیگر بچوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیوز بناتے رہے ہیں۔

ملزم نے دوران تفتیش کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کیلیئے کام کرنے کا بھی انکشاف کیا، ملزم کے مطابق یہ ویڈیوز سپاہ صحابہ کی علاقائی قیادت کو فراہم کی جاتی تھیں جو بچوں کے والدین سے ان ویڈیوز کے عوض بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے جس میں اس ٹیمکا حصہ20 فیصد ہوتا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیںسپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اور فحش فلمیں، دل دہلانے والے انکشافات

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور زاہد مروت کے نوٹس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم ساجد جٹ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور زیر حراست ملزمان سے ویڈیو بنانے والے موبائل بھی برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد موبائل سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز بھی ریکور کر لی گئی ہیں اور پانچوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،باقی دو ملزمان کمی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ کا صدر بچی سے جنسی زیادتی کرتے ہوئےدھرلیا گیا

ڈی پی او قصور زاہد مروت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button