طالبان خواتین کے حقوق کا پاس رکھے، چین کا مطالبہ
شیعہ نیوز:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر متوازن پالیسیاں اپنا کر خواتین کو ان کا حقوق دلانے کے لئے زیادہ کوشش کرے گی ۔ انہوں نے طالبان حکومت سے درخواست کی کہ خواتین کو ان کے تعلیم حاصل کرنے کا حق واپس کریں اور دہشت گردی کے مقابلے میں بھی مزید سنجیدگی سے پیش آئیں ۔
وانگ وین بین نے افغانستان کو عالمی برادری سے الگ تھلگ کئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے مفادات اور ان کی خوشحالی کو مدنظر رکھنے اور اسی طرح افغانستان کی تعمیر نو، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے اگست سن دو ہزار اکیس میں افغانستان میں اقتدار حاصل کیا تھا اور اس وقت سے اب تک بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کو قانونی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔