دنیا

چین کا امریکہ کو انتباہ

چین کے سرکاری سیکورٹی اداروں نے بیجنگ کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی سی آئی اے کی سرگرمیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

زینک نامی ایک مشتبہ شخص کے خلاف جو چینی صنعتی فوجی گروپ کا ملازم تھا، چین کی خفیہ اطلاعات امریکی سی آئی اے کو فروخت کرنے پر مبنی شواہد و ثبوت کے بعد قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

جولائی کے مہینے میں ہونے والے ایک اور واقعے میں ووہان سینٹر نے اطلاع دی تھی کہ اس پر حال ہی میں سائبر حملہ ہوا ہے۔

یہ حملہ جون 2022 میں ایک چینی یونیورسٹی کے خلاف ہونے والے سائبر حملے کے بعد بیرون چین سے کیا گیا۔

اس کیس کی تحقیقاتی کمیٹی اس جانب متوجہ ہوئی کہ یہ سائبر حملہ بیرون ملک سے سرکاری حمایت سے ایک ہیکر گروپ کی جانب سے کیا گیا۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا میں ہر جگہ جاسوسی کی سرگرمیوں اور اطلاعات جمع کرنے میں سرفہرست ہے لیکن پھر بھی وہ دیگر ملکوں کو ایسا کرنے سے منع کرتا ہے۔

امریکہ کی مثال بالکل ایسی ہے کہ جوخود چوری کرتا ہے اور پھر چیخ و پکار کرتا ہے کہ چور کوپکڑو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button