دنیا

تل ابیب میں جنگی قیدیوں کے لواحقین اور پولیس میں تصادم

شیعہ نیوز: بدھ کی رات تل ابیب میں صیہونی وزير اعظم کے خلاف جنگی قیدیوں کے لواحقین کے مظاہرے ایک بار پھر تشدد اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تبدیل ہوگئے۔

فلسطین کی سما نیو ایجنسی کی مطابق اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے تل ابیب میں بدھ کی رات بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس کی مداخلت کے نتیجے میں یہ مظاہرے تشدد اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کے تصادم میں تبدیل ہوگئے ۔

رپورٹ میں صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزير جنگ یواو گالانت کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اگر وہ جنگی قیدیوں کے لواحقین کی جگہ پر ہوتیں تو وہی کرتیں جو وہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توہین رسالتؐ اور ختم نبوت ؐ کا انکار، دیوبندی ملا عطاءبندیالوی کی بدترین گستاخی ، ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ

اس رپورٹ کے مطابق جںگی قیدیوں کے لواحقین نے اسرائيلی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے اجتماع اور مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے استقامتی فلسطینی محاذ کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبالے کے معاہدے پر دستخط اور جنگی قیدیوں کی جلداز جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اسرائيل کے اندر جو چاہیں کہیں لیکن جنگی قیدیوں کے تبالے کا سمجھوتہ ختم ہوگیا ہے۔ اس چینل نے کہا ہے کہ جو تجویز پیش کی گئ ہے وہ بالآخر جنگ رکنے پر منتج ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button