دنیا

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 فوجی زخمی ہوگئے، صہیونی فوج

شیعہ نیوز: صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملے کیے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو سرحدی علاقوں سے عقب نشینی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش کی جامعات کے ہزاروں طلباء کا غزہ اور لبنان کی حمایت میں احتجاج

صہیونی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صہیونی فوج اپنے نقصانات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہے تاہم حالیہ جھڑپوں میں بھاری نقصانات کی وجہ سے حقائق چھپانے سے قاصر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button