
اہم پاکستانی خبریں
جلوسوں کے راستوں پرکلوز سرکٹ کیمرے نصب، اسنائپرز تعینات ہونگے
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کرکے محرم الحرام میں پولیس کی جانب سے مجالس اور مرکزی جلوسوں کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ،دورے میں ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور رینجرز کے افسران بھی شریک تھے،ڈی آئی جی سائوتھ اور ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کیجانب سے کئے گئے سکیورٹی اقدامات پر سینئر افسران کو مکمل بریفنگ دی،جلوسوں کے راستوں کی مکمل نگرانی اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،جلوسوں کے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرہ اور بلند عمارتوں پر پولیس کے اسنائپرز تعینات کئے جائینگے۔