مشرق وسطی

سپاہ پاسداران کی پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشق کا آغاز

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنزاور مشترکہ مشقوں کے ترجمان جنرل عباس نیلفروشان نے آج صبح خلیج فارس کے ساحلوں، آبنائے ہرمز اور ہرمزگان، بوشہر اور خوزستان صوبوں کے عمومی علاقے پر پانچ روز تک پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشترکہ مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیغمبر اعظم نامی مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔

مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان نے مزید کہا کہ پیغمبر اعظم 17 نامی فوجی مشق کا ” یا فاطمہ زہرا (س) ” اقتدار، سکیورٹی ، دفاعی تیاری اور ہمدلی و اتحاد کے نعرے سے آغاز ہوا۔ جنرل نیلفروشان نے کہا کہ اس مشق میں ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی تمرین کی جائے گي اور جدید ترین جنگي وسائل کا استعمال کیا جائےگا۔ یہ مشق 5 دن تک جاری رہےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button