مشرق وسطی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا پوپ فرانسس کے نام تہنیتی پیغام

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پوپ فرانسس کے نام تہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے عیسایوں کو ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پوپ فرانسس کے نام صدر ایران کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت دنیا میں انسان دوستی کے فروغ اور مستضعفین کی فتح کی بشارت دینے والے کی یاد دہانی کرانے کا بہترین موقع ہے۔

صدر ایران نے اپنے تہنیتی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کو تسلط پسند طاقتوں کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظہر اور انسانیت کے روشن مستقبل کی نوید دینے والا عظیم پیغمبر قرار دیا۔

واضح رہے کہ کل ہفتے کو پچیس دسمبر ہے، اور اس موقع پر دنیا بھر کے عیسائی، حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت اور کرسمس مناتے ہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام، اللہ تعالی کے برگزیدہ نبیوں میں سے ایک ہیں اور قرآن کریم میں بارہا ان کا ذکر انتہائی احترام کے ساتھ آیا ہے اور انہیں صاحب شریعت پیغمبر قرار دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button