اہم پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں مساجد و امام بارگاہوں سے متنازع تقریر پر پابندی عائد

شیعہ نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقف پراپرٹیز (مسجد منیجمنٹ) رولز لاگو کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 1986 کے رولز کے تحت اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم ہوگئیں۔ اسلام آباد میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر 1986 کے رولز کی جگہ 2023 کے رولز نافذ ہوگئے، جس کے تحت اب مساجد اور امام بارگاہوں سے کوئی متنازع تقریر نہیں ہوسکے گی۔ رولز کے مطابق اسلام آباد کی مساجد اور امام بارگاہوں میں ایک وقف منیجر مستند عالم دین متعین کیا جائے گا، وقف منیجر کا مستند عالم دین ہونا یا مسجد اور امام بارگاہ کا بانی ٹرسٹی ہونا لازم ہوگا۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ وقف منیجر اس کو متعین کیا جائے گا جو تمام قوانین کا پابند ہو، ایسا شخص جو شیڈول فور میں شامل ہو وہ وقف منیجر نہیں رہے گا۔ رولز کے مطابق منتظم مسجد کیلئے بھی مسجد منیجر کی تمام شرائط لاگو ہوں گی، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا واعظ خطبہ جمعہ یا کوئی تقریر نہیں کرسکے گا۔ رولز میں کہا گیا ہے کہ ہر مسجد یا امام بارگاہ میں تمام امور کا ذمہ دار بھی وقف منیجر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button