مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران میں کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجت الاسلام مجتبی ذوالنور نے دارالحکومت تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کرونا” نامی وائرس جو قم سمیت پورے ملک میں پھیل چکا ہے، کی صورتحال پریشان کن نہیں۔

انہوں نے عوام کے اندر اس وائرس کے خوف اور پریشانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ ہمارے معاشرے میں ایک وبائی مرض پھوٹ پڑا ہے جس کے باعث عوام میں اضطراب بھی پایا جاتا ہے، لیکن اس بیماری کے تباہ کن اثرات سے حوصلے، احتیاط اور دیکھ بھال کے ذریعے اجتناب برتا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خصوصا قم شہر کے اندر کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجت الاسلام مجتبی ذوالنور نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاط کی ایک بڑی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی جو وہ بااحسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ مجتبی ذوالنور نے کہا کہ کرونا وائرس پر مبنی وبائی بیماری بھی انفلوئنزا، فلو اور زکام جیسی ہی ایک بیماری ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ اس وائرس کے اندر ایک فرد سے دوسرے فرد میں سرایت کرنے اور ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت دوسرے وائرسز سے زیادہ ہے لیکن اس کے مریضوں میں ہلاکتوں کی تعداد انفلوئنزا کے مریضوں کی نسبت کہیں کم ہے جبکہ عالمی صورتحال کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 98 فیصد مریض علاج معالجے کے بعد پوری طرح صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button