پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف کا دورہ پاراچنار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر حسن عارف نے نو منتخب ڈویژنل صدر پشاور ڈویژن سجاد مہدی کے ہمراہ پاراچنار کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران انہوں نے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی اور صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید تجمل حسین و کابینہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں ملی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے اہم فیصلوں میں ملت جعفریہ کی رائے شامل ہونی چاہیئے

ملاقات کے دوران سابقہ ڈویژنل صدر شوکت شیرازی، سابقہ ڈویژنل صدر ثقلین مہدوی، سابقہ مسئولین، سینئر دوستان اور یونٹس کے اراکین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button