پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین صحابہ کی آڑ میں تاریخی حقائق چھپانے کی کوشش بند کرو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان میں مختلف تکفیری و ناصبی گروہ اپنے آقا سعودی عرب کی ایماء پرشیعہ مسلمانوں کے خلاف گھیرا اور زمین تنگ کرنے کیلئے ایسی قانون سازی چاہتے ہیں کہ شیعیان حیدرکرارؑ اپنے بنیادی مذہبی عقائد کے پرچار اور تاریخی حقائق کے بیان سے باز آجائیں اس کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کی ہم خیال تحریک لبیک، جماعت اسلامی کے بعض ناصبی عناصر کئی ایک ناکام کوششیں کرچکے ہیں حالیہ دنوں قومی اسمبلی سے فوجداری ترمیمی ایکٹ 298-A کے عنوان سے توہین صحابہ واہل بیتؑ بل منظور کروایا گیا جس کے بعد ملک بھرمیں ملت جعفریہ متحد ہوکر اس کے خلاف قیام کرچکی ہے ۔

بل جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی ایماء پر پیش کیاجسے اراکین اسمبلی نے حساسیت کا احساس کیئے بغیر منظورکرلیایہاں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ اس بل پر عمل درآمد سے پہلے مولوی چترالی اور اس کے ہینڈلرز کو چاہیے کہ اپنے ہی مکتب کی ایسی کتب پر پابندی عائد کروائے جن میں ایسے تاریخی واقعا ت درج ہیں جن سے ان شخصیات کی اہل بیت دشمنی واضح ہوتی ہے ۔ جن کی بنیاد پر شیعہ بعض افراد کے مطلق ایک مخصوص سوچ اور نظریہ رکھتے ہیں۔

توہین صحابہ بل سے متعلق کچھ نکات:
مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب!

جن تاریخی حقائق کو آپ توہینِ صحابہ قرار دے کر ان کا پرچار روکنا چاہ رہے ہیں،وہ آپ ہی کی بخاری، مسلم اور دیگر معتبر کتابوں میں درج ہیں۔ذرا خیال کریں آپ اپنی ہی کتابوں کے خلاف قانون سازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، مجلس علماء شیعہ پاکستان

آپ ہی کے مولانا مودودی اپنی کتاب خلافت اور ملوکیت، اور اسی طرح آپ کے دیگر علماء یہ تاریخی حقائق آپ ہی کی مستند کتابوں سے بیان کر چکے ہیں۔آپ یہ بل پاس کروا کر جن حقائق کو توہین صحابہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ذرا سوچیں کہ اس توہین کا مواد کونسی کتابیں فراہم کر رہی ہیں؟؟؟

یہ بھی سوچیں کہ اگر یہ بل، سینٹ سے منظوری اور صدر پاکستان کے دستخط سے باقاعده قانون بن گیااور محبان اهلبیتؑ نے آپ کی کتابوں (بخاری، مسلم، ابن ماجہ، سنن ابی داؤد، سیوطی، موطاء ابن مالک، اور دیگر اہلسنت کتابوں کے خلاف، واضح مستند ثبوتوں کے ساتھ، چند ہی دنوں میں دس پندرہ ہزار درخواستیں جمع کرائیں اور F.I.R درج کروائیں، تب آپ کیا کرینگے؟؟؟آپ کو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

لہذا خیال کریں دوسروں کا گلہ گھونٹے کی کوشش میں اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی نہ ماریں اوریہ بھی یاد رکھیں کہ جب قتل و خون و شمشیر، تاریخی حقائق نہیں چھپا سکے تو صحابہ کرام سے منسوب بل، حق کا راستہ کبهی بهی روک نہیں سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button