اہم پاکستانی خبریں

تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے، گورنر سندھ

شیعہ نیوز:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو عوام کی افطاری کے لئے میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع فوڈ اسٹریٹ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عوامی افطاری کے لیے اگر میں پکوڑے بنا رہا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے؟، میں عوام کے لیے ہر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام ہر صاحبِ اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، سرجانی میں عید کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شام گورنر ہاؤس میں ہونے والی عوامی افطاری کے لیے پکوڑے تلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button