پاکستانی شیعہ خبریں

عشرہ مجالس کے دوران شہر بھر کی مختلف امام بار گاہوں میں کر رونا ویکسین سنیٹرزقائم کیے جائیں گے ۔ علامہ سید رضی جعفر نقوی

شیعہ نیوز:جعفر یہ الائنس پاکستان کی مر کزی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فر قان حید عابدی،شبر رضا،سبط رضا،یعقوب شہباز،قاسم نقوی،حسن مہدی،ثروت رضوی،نیئر علی،شاہد بادامی و دیگر نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل مجالس وجلوس عزا کے حوالے سے علاقائی سطح پر پیش آنے والے مسائل کو حل کر نے کے لئے انتظامیہ و مقتدر حلقوں سے روابط کے زر یعے جعفر یہ الائنس مسائل کو حل کروائی گی اور اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایام عزا سے پہلے کراچی میں مر کزی استقبال محرم کا نفر نس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے شیعہ سنی مسالک کے جید علماء کرام شر کت کریں گے علامہ رضی جعفر نقوی کا مذید کہنا تھا عشرہ مجالس کے دوران شہر بھر کی مختلف امام بار گاہوں میں کر رونا ویکسین سنیٹرز بھی بنائے جائیں گے جس میں عزاداروں کو ویکسین کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو کرونا ویکسین کی آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کہیں بھی مشکلات پیش آئیں تو جعفر یہ الائنس کی میڈیکل ایڈ کمیٹی سے رابطہ کریں اجلاس کے آخر میں علامہ عباس کمیلی،علامہ عون محمد نقوی،سلمان مجتبی اور صغیر عابد رضوی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close