اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حساس ادارے کی کاروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بہاولنگر میں حساس ادارےنے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد جماعت کے 3 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی نے خفیہ اطلاع پر ہارون آباد بائی پاس بہاولنگر پر چھاپہ مارا جہاں سے کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے۔دہشت گرد عوامی مقامات کو نشانہ بنا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عمران،سہیل اور محمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button