اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی سے ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے و بارود میں 24 سو گرام دھماکہ خیز مواد، 19 سو گرام نٹ بولٹ، دو ڈیٹونیٹرز شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف نصیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button