پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سیالکوٹ سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر کے خلاف مقدمہ درج

سی ٹی ڈی پاکپتن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔ سی

ٹی ڈی پاکپتن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button