پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم داعش و لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد آپریشن کے دوران ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے آب گم کے پہاڑوں میں سی ٹی ڈی بلوچستان نے کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر پہاڑوں میں موجود ٹھکانے پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جوکچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا عالمی جنگ میں بھی نہیں ہوا، لاپتہ افراد کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

ہلاک دہشتگردوں میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان شامل ہیں جبکہ اکرم زہری کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل اور سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر تھی۔ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے تین ساتھی پہاڑوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے ایک کلاشنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹرز،2موٹرسائیکلیں اور دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button