پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملک دشمن کالعدم لشکرجھنگوی کے 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close