چمن، سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) بلوچستان نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار ملزم علی محمد عرف چھوٹا قاری کی نشاندہی پر پاک افغان سرحد پر گوہری کول میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانہ پر چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا اور ایک خودکش حملہ آور کو اسنائپر نے ہلاک کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں مرتضی وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے
ترجمان کے مطابق آپریشن میں علی محمد عرف چھوٹا قاری سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد ایف سی مسلم باغ ہیڈکوارٹر پر حملے اور قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے، خودکش جیکٹ، آٹومیٹک رائفلز، دستی بم اور دیگر نوعیت کو اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے مسلم باغ واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔