پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

داعش میں بھرتی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ کراچی سےگرفتارداعشی کمانڈر نے اہم راز اگل دیئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں داعش کے گرفتار دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور کے اہم انکشافات، دہشت گرد نے سب راز اگل دیے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغنی عرف ابو منصور نے اپنے بیان میں کہا کہ سابقہ امیر داعش محمد نواز عرف ملا سندھی انٹرنیٹ کال پر اراکین سے رابطہ کرتا تھا، ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے دہشت گرد رابطے میں رہتے تھے، جن کے پاس ٹچ موبائل نہ ہو، انھیں ٹچ موبائل دیا جاتا تھا۔

ابو منصور نے کہا کہ سابقہ امیر محمد نواز سفر کے دوران خاتون کو ساتھ رکھتا تھا، خاتون کے ساتھ سفر کے دوران پولیس یا دیگر ادارے نہیں روکتے تھے۔

ابومنصور نے انکشاف کیا کہ محمد نواز 2 بار ہمارے گھر آیا، ایک بار والدہ اور دوسری بار شہید کمانڈر کے اہلیہ کے ساتھ۔

گرفتار دہشت گرد عبدالغنی نے انکشاف کیا کہ داعش میں شمولیت کے بعد نیا نام دیا جاتا ہے، ایک رکن دیگر اراکین کو اپنا اصل نام نہیں بتاتا، داعش کا موجودہ کمانڈر مولوی محمد عرف مولوی افغان ہے۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے موبائل فون کے فارنزک کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کے سی ٹی ڈی نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیاتھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور سے بم بنانے کا سامان برآمد کیا گیا، دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کے لیے آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button