مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ابوبکر البغدادی کی بیوہ کے اہم انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دو کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی سیکیورٹی اداروں کے سربراہ فراس الزبیدی کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اہم انکشافات کیا ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے داعش کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

ترک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ابوبکر کی بیوہ ’’فوزی محمد القبیسی‘‘ عرف رانیہ محمود نے داعش اور ابوبکر البغدادی کے بارے میں نہایت اہم انکشافات کئے ہیں۔

ترک اہلکار کے مطابق فوزی محمد القبیسی ابوبکر کی پہلی بیوی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button