اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
شیعہ نیوز: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے قائم کردہ مرکزی سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان نے سیاسی عمل تسلسل کے ساتھ بھر پورانداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔ کسی جماعت اگر وہ فرد سے اتحاد/ مفاہمت نہیں ہوئی۔ جھنگ کے لئے الگ پالیسی دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات کو فوری منظور کرنے کے سوا حکومت کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے چند امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان حلقوں کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ ان امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھر پور تعاون اور کوشش کریں۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ جہاں اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار نہیں ہیں وہاں کسی جماعت اگر وہ میں امتیاز کیے بغیر دستوری حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے بہتر تعاون کر نے والے امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ ووٹ اس انداز سے دیں کہ کسی کے لیے مخالفانہ تاثر نہ ابھرے اور آپس میں بھی الجھنے سے گریز کریں۔