
’جی سی سی‘ سربراہ اجلاس میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
شیعہ نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے سربراہ اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے سربراہ اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی روک تھام اور عام شہریوں کی حمایت کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شام پر موجودہ حملوں کا مقصد مزاحمتی محور کی حمایت کا بدلہ لینا ہے، ایرانی سفیر
اس بیان میں کہا گیا کہ ہم غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے قطر کی ثالثی کو سراہتے ہیں اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان میں زور دیا گیا کہ ہم غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جاری حملوں کے لیے تل ابیب کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور اسرائیل کی جنگی جارحیت اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس بیان میں واضح کی گیا کہ ہم غزہ پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر کے بارے میں سموٹریچ اور بن گوئر کے شدید بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔