دنیا

دنیا کے کئی ممالک میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

شیعہ نیوز:اٹلی کے باشندوں اور اٹلی میں مقیم فلسطینیوں نے روم میں یوم نکبہ کی پچہترویں برسی کے موقع پر مظاہرہ کرکے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔ مظاہرین فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ایسے بینر تھے جن پر زمین فلسطینیوں کی ہے، غاصبانہ قبضہ ختم کرو – مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ بھی تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی –

اٹلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کا شرکا کا کہنا تھا کہ ہم استقامت جاری رکھیں گےمظاہروں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کی خاموشی پر تنقید کرتےہوئے پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی پر زور دیا ۔

فرانس میں بھی سڑکوں پر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے پچہتر سال سے جاری مظالم اور جرائم کی مذمت کی ۔ فرانس میں مظاہرے کے شرکا نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایک آواز میں غاصب اسرائیلی حکومت کو دہشت گرد قرار دیا ۔ اسی طرح کے مظاہرے برطانیہ اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں بھی کئے گئے ۔ لبنان اور یمن سمیت علاقے کے ملکوں میں بھی عوام نے مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button