پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ غازی خان ، سرکاری اسکولوں میں تکفیری عناصربے لگام،

شیعہ نیوز:ڈیرہ غازی خان کے علاقے فقیر والا چوٹی زیریں تکفیری عناصرعلاقائی امن کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی موجودگی میں شان ِ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ میں گستاخیاں عروج پر شیعہ طلباء کو دیکھ کر کافر کافر شیعہ کافر کی نعرے بازی، انتظامیہ اور ادارے خاموش تماشائی، کسی بڑے فساد کا خطرہ بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کی تحصیل چوٹی زیریں میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی اولادیں پھر سے مدارس میں مولا امیر کائنات ع کی شان میں گستاخی کر کے مومن طالب علموں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دادوآنی قبیلے کے کچھ لڑکے گورنمنٹ ہائی سکول چوٹی میں استادوں کی موجودگی میں شیعہ کافر کے نعرے لگاتے اور مومن بچوں پہ تشدد بھی کر رہے ہیں اور بے حسی ہے کہ کوئی استاد ان کی خبر لینے والا نہیں ہے۔

علاقہ مومنین نے پنجاب حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدامات کا فوری نوٹس لیں، چوٹی زیریں میں دوبارہ سر اٹھاتی تکفیریت علاقے کے پر امن ماحول کو تہس نہس کرکے رکھ دے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button