پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، کوٹلی امام حسینؑ میں جشن مولائے کائنات

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات، خلیفہ بلا فصل، جانشین رسول اکرم، مولود کعبہ امام حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ جشن مولود کعبہ سے مدرسین جامعہ و طلباء کرام نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر و دیگر مدرسین نے جشنِ مولود کعبہ کی مناسبت سے کیک کاٹا اور آخر میں وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور قیام امن کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button