مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی جارحیت، مزید تین شہری شہید
شیعہ نیوز: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود قابض صہیونی فوج کی لبنانی سرزمین پر آگ اور بارود کی بارش جاری ہے۔
بدھ کی شام قابض صہیونی فوج نے جنوبی بیروت میں بنت جبیل کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ایک شہید اور 3 زخمی
مقامی ذرائع نے بتایاکہ بنت جبیل میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
جنگ بندی کے اعلان کے باجود قابض صہیونی فوج لبنان میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔
قابض اسرائیلی فوج میزائلوں ، مشین گنوں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔