
اہم پاکستانی خبریں
ڈی جی خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز: کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سخی سرور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گرد پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ/اہل سنت والجماعت سے تھا، دہشت گردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کاروائی جاری ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جنوبی پنجاب میں کسی بڑی کاروائی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔