پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، پروآ سے شیعہ نوجوان محسن عباس دن دہاڑے اغوا

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز تحصیل پروآ کے علاقہ گھونسر سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والےشیعہ نوجوان محسن عباس کی بازیابی کیلئے لواحقین نے انڈس ہائی وے پر شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق لواحقین نے انڈس ہائی وے کو ہزارہ کے مقام پر ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک محسن عباس کی بازیابی نہیں ہو جاتی، انڈس ہائی وے بند رہے گا۔

مغوی محسن عباس کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی یا لین دین کا تنازعہ نہیں، پہلے بھی ہمارے گھر سے ایک فرد کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا، اب میرے بیٹے کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے، حکومت میرے بیٹے کی فوری بازیابی کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button