جنگ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل کے سامنے ذلت ہرگز قبول نہیں، جبران باسل
شیعہ نیوز: لبنان کی عیسائی جماعت "فری نیشنل موومنٹ” کے سربراہ جبران باسل نے اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں ملک کی خود مختاری کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان کی عیسائی جماعت "فری نیشنل موومنٹ” کے سربراہ جبران باسل نے واضح کیا ہے کہ شبعا ہائٹس ایک مقبوضہ علاقہ ہے جو لبنان کی ملکیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں افراتفری پھیل گئی، تین سینئر ججوں کو قتل کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے اور قرارداد 1701 پر عمل کرنا چاہیے۔
باسل نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری کا دفاع ضروری ہے۔ ہم دوبارہ جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اپنے ملک کی خودمختاری کی توہین اور خلاف ورزی کو بھی برداشت نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام کے لیے امن اور آزادی کے خواہاں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس ملک میں ہونے والی پیش رفت لبنان پر مثبت اثر ڈالے گی۔
لبنانی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں شام کی نئی حکومت کو تحائف دینے کے بجائے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد کرنی چاہئے۔