اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈاکٹر جوہر عباس آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 47 واں دو روزہ سالانہ جہد مسلسل و عزم نو کنونشن امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا، کنونشن کے دوسرے روز اجلاس عمومی نے ڈاکٹر جوہر عباس کو آئندہ سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا۔

کنونشن میں علمائے کرام کے علاوہ سابقین و موجودین آئی ایس او کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں آئی ایس پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی، علامہ غضنفر علی حیدری، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین سجاد نقوی، سابق جج وجاہت حسین لنگاہ، مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا قاضی نادر حسین علوی سمیت سابق ڈویژنل صدور کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاراچنار، شہدائے پیواڑ کےچہلم کا عظیم الشان پروگرام

کنونشن میں تعلیمی سیمینار کے علاوہ محبین کنونشن اور قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا جبکہ مرکزی صدر زاہد مہدی نے نومنتخب ڈویژنل صدر نے حلف لیا۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنماء مولانا سید کاشف ظہور نقوی نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کنونشن کا اختتام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button