اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچادی،اب تک 20 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ جانی و مالی نقصان کی خبریں مختلف علاقوں سے موصول ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس میں اب تک کی موصول شدہ اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3:02 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ زلزلے کے باعث کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی متاثر ہوئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

زلزلے کے باعث سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا، جہاں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ چکے ہیں جب کہ ہرنائی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کا کہنا ہے کہ ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں لیویز اور ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button