پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عدم توجہ کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ہے، جہاں قوم کے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی عزت اور سربلندی کا سبب ہے۔ علم نور و روشنی ہے، جبکہ جہالت گمراہی، تاریکی اور پسماندگی کا سبب ہے۔ یہی سبب ہے کہ قرآن کریم نے حصول علم کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز "اقرء باسم ربک” یعنی پڑھ اپنے رب کے نام سے کے حکم سے ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف کا دورہ پاراچنار

انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر و غریب کے لئے الگ تعلیمی نظام ظلم ہے۔ جس کے باعث غریب عوام کے لئے اعلیٰ حکومتی عہدوں تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ جبکہ وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوسناک حد تک کم ہے۔ دوسری جانب تعلیمی ادارے نقل کی لعنت سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی قوم و ملک کا نام روشن کریں۔ ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button